شہریوں کیلیے مفت ڈرائیونگ کلاسز کا انعقاد، تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (8 جنوری 2026): سندھ پولیس نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ان کیلیے مفت ڈرائیونگ کلاسز کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق شہریوں کیلیے فری ڈرائیونگ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں ماہر انسٹرکٹر کی نگرانی میں ڈرائیونگ سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کیلیے عمر کی حد کے حوالے سے اہم خبر

کلاسز میں ٹریفک قوانین، روڈ سائنز اور روڈ سیفٹی کی ٹریننگ دی جائے گی۔ کورس کا دورانیہ ایک ہفتہ ہے جبکہ امیدواروں کو سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔

سندھ پولیس کے مطابق کلاسز کا انعقاد سندھ پولیس ڈرائیونگ اسکول سعید آباد کراچی میں کیا جا رہا ہے جو پیر سے ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہیں گی۔

رجسٹریشن کیلیے ایڈمن آفیسر کے واٹس ایپ نمبر 03152875152 اور آفس نمبر 02132812033 میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/C9RoQW0
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post