بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی کی وجہ بتا دی۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا نے باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی تھی 2022 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم 1994 کی ہالی ووڈ کلاسک فاریسٹ گمپ کی ریمیک ہے جو کہ ٹام ہینکس نے پیش کی تھی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ فاریسٹ گمپ میں دکھایا گیا تھا بچپن میں ایک شخص کو بُلی کرتے ہیں اس کو لڑکی پسند آتی ہے وہ شخص کالج میں جاتا ہے وہ لڑکی وہاں پر بھی ہوتی ہے، وہاں پر بھی بُلی کیا جاتا ہے پھر وہ تیز بھاگنے لگتا ہے اور رنر بن جاتا ہے۔
عامر خان نے مزید بتایا کہ وہاں سے وہ آرمی میں جاتا ہے، وہاں بھی یہی چیزیں ہوتی ہیں وہاں اس کا ایک دوست بن جاتا ہے جو جنگ میں مر جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ ڈائریکٹر کو فالو کررہے ہو، جہاں کردار جارہا ہے آپ اس پر توجہ دے رہے ہو لیکن اوریجنل فلم بہت چلی تھی جس کی وجہ ٹام ہینکس کی شاندار پرفارمنس تھی۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ ٹام ہینکس اپنی شاندار اداکاری سے دل جیت لیا جسے دیکھ کر آپ بور نہیں ہوئے وہ چیز میں نہیں کرپایا یہ فرق لال سنگھ اور فاریسٹ گمپ میں تھا۔
اداکار نے کہا کہ ٹام ہینکس کی پرفارمنس جادوئی تھی اور میری پرفارمنس ایسی نہیں تھی اس لیے میرے حساب سے وہ فلم نہیں چلی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/E9m3a1s
via IFTTT
Post a Comment