مادورو کو فوری اور بنا کسی شرط کے رہا کیا جائے، ایران

ایران کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وینزویلا کے زیرعتاب صدر نکولاس مادورو کو فوری طور پر بغیر کسی شرط کے رہا کردیا جائے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ وینزویلین صدر نکولاس مادورو کو امریکا رہا کرے، بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزی عالمی نظام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، امن کا نظریہ وہ بھی طاقت کے ذریعے دنیا بھر کےلیے نقصان دہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وینزویلا پر امریکی حملے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی خودمختاری کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجی مادورو اور اہلیہ کو بیڈروم سے گھسیٹتے ہوئے لے گئے تھے

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی سفیر اور عملہ بالکل صحت مند ہیں اور وہاں موجود ایرانی شہریوں کی حالت مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وینزویلا میں ایران کے شہریوں کی تعداد محدود ہے اور اب تک کوئی مسئلہ یا گھمبیر واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے وینزویلا میں حکومتی نظام برقرار ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

امریکا کی نکولس مادورو کے خلاف کارروائی، چین کا اہم مطالبہ سامنے آگیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/I1TDOep
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post