4 جنوری 2026: راولپنڈی اور بلوچستان کی انتظامیہ نے شہروں میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔
راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق جلسے جلوس اور ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ لاؤڈ اسپیکر اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔
دوسری جانب، بلوچستان میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی جس کے تحت اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کالے شیشوں والی گاڑیاں اور غیر رجسٹر موٹرسائیکلیں چلانا ممنوع ہوگا، جلسے جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی ممنوع ہوگا، گزشتہ پورے ماہ بھی صوبے میں دفعہ 144 نافذ رہی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cJ86qXu
via IFTTT
Post a Comment