’کفیل‘ کی ’اسما‘ کون ہیں؟

رخما اختر نوجوان اور ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل کفیل میں ڈیبیو کیا ہے جسے بگ بینگ انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، کفیل کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور میثم نقوی اس کے ہدایت کار ہیں۔

رخما اختر نے سائیکالوجی میں گریجویشن کیا۔ انہوں نے 2019 میں فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی (ایف سی سی یو) سے نفسیات میں بی ایس (آنرز) کی ڈگری مکمل کی۔

اداکارہ کا تعلق پنجاب سے ہے، انہوں نے لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی اور وہیں ماڈلنگ شروع کی، ان کی پہلی ٹی وی نمائش بھی لاہور سینٹر سے ہوئی تھی۔

وہ تقریباً پانچ سال سے بطور ماڈل کام کر رہی ہیں، وہ پی ایف ڈی سی سمیت بڑے فیشن ایونٹس میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

رخما اختر پہلی بار نجی ٹیلی ویژن پر 2022 میں شریک میزبان کے طور پر منظرعام پر آئیں، وہ اس وقت سنگل ہیں اور انہوں نے اپنی پوری توجہ اداکاری پر مرکوز کررکھی ہے۔

 اداکارہ ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

رئیل لائف میں وہ دوستوں اور خاندان کے ساتھ معیاری وقت گزارنا پسند کرتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TSemah0
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post