پشاور (31 دسمبر 2025): خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹائزیشن کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای آبیانہ نامی ایپ لانچ کر دی۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے محکمہ آبپاشی کے تحت ای آبیانہ ایپ لانچ کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شفاف طرز حکمرانی اور ڈیجیٹل خیبر پختونخوا کی جانب اہم پیشرفت ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی محکموں کے 60 سے 70 فیصد امور ڈیجیٹائز ہو چکے ہیں جبکہ جون تک ڈیجیٹائزیشن کا عمل 100 فیصد مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے اینڈرائڈ ایپ لانچ کر دی
وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آبیانہ وصولی کا مکمل نظام ڈیجیٹائزڈ، ریکارڈ محفوظ اور قابل رسائی ہوگا، نظام سے ریکارڈ کی درستگی اور ریونیو میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ای آبیانہ سسٹم مردان آبپاشی ڈویژن میں بطور پائلٹ شروع کر دیا گیا بعدازاں صوبہ بھر میں نفاذ کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ چشمہ رائٹ بنک کنال منصوبہ وفاقی عدم سنجیدگی کے باعث تاخیر کا شکار ہے، گبرال ہائیڈرو پاور منصوبے پر 85 فیصد کام مکمل کر لیا گیا این او سی نہ ملنے سے تاخیر کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے اربوں کے بقایاجات ادا نہیں کر رہا، صوبے سے امتیازی سلوک جاری ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uA4XvnD
via IFTTT
Post a Comment