ملتان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15 سالہ لڑکے وسیم کو کچل کر مارنے والے ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تھی۔
ملزم توقیر نذیر کیخلاف واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ وسیم میرے پاس الیکٹریشن کا کام سیکھ رہا تھا۔
لڑکا اکثر کام سے بھاگ جاتا تھا، میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تھی، گاڑی پیچھے بھگا کر لڑکے کو صرف روکنا چاہتا تھا،
دوسری جانب آرفن ہاؤس کے ایڈمنسٹریٹر جواد حیدر نے بتایا کہ 15 سالہ وسیم عباس یتیم تھا اور یتیم خانے میں رہتا تھا، مقتول وسیم کو کام سیکھنے کیلئے توقیر نذیر کے حوالے کیا گیا تھا۔ ؎
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں مقتول وسیمن پر چوری کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملزم مختلف عمارتوں میں بجلی کے کام کے ٹھیکے لیتا تھا اور اس سے قبل بھی یتیم خانے کے بچے اس کے پاس تربیت حاصل کرتے رہے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HmhZsTX
via IFTTT
Post a Comment