پریتی زنٹا تصاویر بنانے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا تصاویر بنانے پر پاپا رازی پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریتی زنٹا اس وقت غصے میں آگئیں جب کچھ پاپارازی فوٹوگرافرز ان کی رہائشی عمارت کے احاطے میں داخل ہوئے اور بغیر اجازت کے تصاویر بنانے لگے۔

پریتی زنٹا کی فوٹوگرافرز کو روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریتی زنٹا نے فوٹوگرافرز پر برہمی کا اظہار کیا اور سختی سے کہا کہ "ایکسکیوز می، آپ کو یہ بند کرنا ہوگا”۔

انہوں نے فوٹوگرافرز کو فوراً عمارت سے نکلنے کا کہا جس کے بعد وہ چلے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ بھی پاپارازی کی ایسی ہی حرکت پر ناراضگی ظاہر کر چکی ہیں۔

یہ پڑھیں: کرینہ کے بیٹے جہانگیر کی فوٹو گرافرز کو غصے سے گھورنے کے ویڈیو وائرل

پریتی زنٹا نے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم بھیا جی سپر ہٹ کے بعد طویل وقفہ لیا تھا۔ اب وہ تقریباً 7 سال بعد فلم لاہور 1947 کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/23i8bUs
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post