پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ادارے پی آئی بی نے فواد خان کی فلم کی ریلیز پر پابندی کی تصدیق کردی ہے اور کہا گیا کہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں فریدہ جلال، لیزا ہیڈن، ردھی ڈوگرا، سونی رازدان اور پرمیت سیٹھی شامل ہیں۔
یہ پڑھیں: فلم ’عبیر گلال‘ دنیا بھر میں ریلیز
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی سخت کردی ہے اور عبیر گلال کے گانے بھی ہٹادیے گئے ہیں۔
رومانوی ڈرامہ فلم نے 9 مئی کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونا تھا لیکن 22 اپریل کے پہلگام دہشت گردی واقعے کے بعد اس کی ریلیز روک دی گئی۔
فواد خان اور وانی کپور کی فلم ایک رومانٹک کامیڈی ہے جو غیر متوقع روابط، دوسرے مواقع اور محبت کیلیے جگہ بنانے کے بارے میں ہے۔ یہ دو زخمی دلوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے اور وہ آہستہ آہستہ ایک گہرا رابطہ قائم کرتے ہیں جو محبت میں بدل جاتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JGBPOxv
via IFTTT
Post a Comment