پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نام پشاور ہائی کورٹ کیس سلیپ میں غلط لکھنے کے معاملہ میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے وکیل بشیر خان وزیرایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا،
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا نام غلط لکھنے کے واقعے کی انکوائری کرکے ملوث اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ انسٹی ٹیوشن برانچ کی سلیپ پرعلی امین گنڈا پور کا اردو میں نام غلط تحریر کیا گیا۔
انسٹی ٹیوشن برانچ کے غیرمتعلقہ شخص نے سلیپ حاصل کی جو ضابطےکے خلاف ہے، ملوث اسٹاف کےخلاف کارروائی کی جائی تاکہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہو سکے۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے کل ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، ہائیکورٹ کے کیس نمبر سلیپ میں وزیراعلیٰ کا اردو میں نام غلط تحریر کیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ao37R6j
via IFTTT
Post a Comment