گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بارش کے متاثرین میں کھانا اور ادویات تقسیم کردیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چین کے شہر سوزو سے خصوصی ہدایت پر گورنر ہاؤس سے کھانا، راشن اور ادویات کی تقسیم کی گئی، لیاری ندی سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور امداد تقسیم کی گئی۔
لیاقت آباد، سرجانی، یوسف گوٹھ، ایوب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں متاثرین کو کھانا فراہم کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، متاثرین کی جو مدد کرسکتے ہیں وہ کریں گے۔
یہ پڑھیں: کراچی بارشوں میں کیوں ڈوب جاتا ہے؟ ماہرین نے اصل وجہ بتادی
گزشتہ ماہ گورنرنے کہا تھا کہ شہریوں کوریلیف پہنچانے کے لیے 30 مقامات پرکھانے کی تقسیم کی ہے ہم مشکل وقت میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے آئندہ تین دن تک میئر کراچی پرکوئی تنقید نہیں کریں گے، آئیں سب مل کرکام کریں۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے سوات، شانگلہ اور بونیر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا اورکہا تھا کہ وہاں بھی عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت فوری طور پرامدادی اقدامات کرے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hd5PiI7
via IFTTT
Post a Comment