خواتین سے زیادہ مردوں کو تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے، انزیلہ عباسی

اداکارہ انزیلہ عباسی کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادہ مردوں کو تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اداکارہ انزیلہ عباسی نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر تھراپسٹ ہیں ان کے کلائنٹس کی اکثریت خواتین کی ہے شاید ہی دو یا تین مرد ہوں، انہیں خواتین سے زیادہ تھراپی کی ضرورت ہے۔

یہ پڑھیں: انزیلہ عباسی نے لباس پر کی جانے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ خواتین میں قدرتی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ بہت جلدی کسی بھی ماحول کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کر لیتی ہیں اور ان میں سیکھنے اور دنیا کو جاننے کی دلچسپی بھی زیادہ ہوتی ہے۔

انزیلہ عباسی نے کہا کہ اس کے بجائے مردوں میں یہ انا ہے جاہں اگر میں صحیح ہوں تو میں ٹھیک ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں عنزیلہ نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنے کمرے میں ڈرگز کا استعمال کرتا ہے اور اس کے عمل سے معاشرے کو نقصان نہیں پہنچتا تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے لوگوں کو یہ سبق بھی دیا کہ ہمیں دوسروں کے معاملات میں بولنا چھوڑ دینا چاہیے اور ہر کسی کو یہ سوچنا بند کرنا چاہیے کہ لوگ کیا کہیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XqSwh01
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post