سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جیل میں آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کی بہنیں بھی سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو یہاں بھی پابندی لگ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اپنا کام کریں اور سیاسی راستہ بنائیں، دھونس، زبردستی کی سیاست کرنی ہے تو گورنر راج سامنے ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کچھ ٹھان لیا ہے تو دوسری طرف بھی گورنر راج کی ٹھان لی گئی ہے، پہلے ہی کہا تھا 26 نومبر کو کوئی چڑھائی نہیں ہوگی۔
یہ پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت کیسی ہے؟ عظمیٰ خانم نے ملاقات کے بعد بتا دیا
سینیٹر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی فوجی افسر کی شہادت میں جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے، ریاست نے ایک بار کے پی کا معاملہ حل کردیا تو ان کے پاس رہ کیا جائے گا۔؟
انہوں نے کہا کہ دو قدم پیچھے ایک قدم آگے یہی سیاسی راستہ ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بہنوں کا حق تھا جو غیرسیاسی ہیں، وہ حق انہیں ملا، سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے اڈیالہ اور اسلام آباد نہ آکر مثبت قدم اٹھایا، میں نےکل آپ کو مشورہ دیا تھا آج آپ کو فائدہ ہوگیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0SKXE4z
via IFTTT
Post a Comment