ڈی آئی خان : سنگدل ماں نے اپنے 2 کمسن بچوں کو قتل کردیا

ڈی آئی خان : پنجاب میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، ایک سنگدل ماں نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر اپنے 2 کمسن بچوں کو قتل کردیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بستی درکھانہ والی میں ایک ماں نے 2کمسن بچوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے ڈیڑھ ماہ کے بیٹے اور 2سالہ بیٹی کو چھری کے وار سے قتل کیا، واقعے کے بعد ملزمہ نے فرار کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

سوات سے تعلق رکھنے والی ملزمہ زینب بی بی نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بیان دیا کہ واقعہ کیسے ہوا مجھے یاد نہیں۔

مقتول بچوں کے والد نے اپنے بیان کہا کہ ملزمہ نے اسے خود فون کرکے بلایا تھا، جب گھر پہنچا تو دونوں بچے خون میں لت پت ملے۔

پولیس کے مطابق آلہ قتل چھری کو موقع سے قبضے میں لے لیا گیا، ملزمہ کے ذہنی توازن پر شکوک و شبہات ہیں، بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں، ملزمہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شقی القلب باپ نے بیٹی اور اس کے 3 کمسن بچے قتل کر دیے

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں تھانہ بستی ملوک کی حدود میں پیش آیا۔ جہاں ایک شقی القلب باپ نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے بیٹی اور اس کے تین معصوم بچوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے وارث نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس سے آلہ قتل برآمد کرلیا، تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M0gpXE8
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post