سکھر : وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں فوج کی ضرورت نہیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس بہت قابل ہے، رینجرز بھی ان کے ساتھ ہے، کشمور اور گھوٹکی پر فوکس ہوگا، نامی گرامی ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن ہوگا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کارروائی کے دوران کسی ڈاکو کو نہیں چھوڑیں گے البتہ ہتھیار ڈالنے والوں کو موقع دیا جائے گا۔ تاہم جو عناصر خود کو ناقابلِ شکست سمجھتے ہیں، ان کے لیے سخت آپریشن کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر پنجاب پولیس کی مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے، تاہم فی الحال آپریشن میں فوج کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو بھی کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6YSbNsX
via IFTTT
Post a Comment