پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ نے مداحوں کےلیے بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم سے باضابطہ آگاہ کردیا۔
دونوں اداکاروں نئی فلم اے ایل بی ایم میں نظر آئیں گے، فہد مصطفیٰ اور ماہرہ نے مداحوں کو دلچسپ تحفہ دیتے ہوئے فلم کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے، 29 دسمبر کو دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی فلم کا ٹیزر 3 جنوری 2026 کو ریلیز کیا جائے گا۔
کلپ شیئر کرتے ہوئے فلم کے مرکزی اداکاروں نے لکھا کہ "نقاب کے پیچھے وہ چہرے ہیں جنھیں آپ جانتے ہیں۔۔۔ لیکن اس کے پیھچے جو کہانی ہے وہ آپ نہیں جانتے”۔
ساتھ ہی انھوں نے مزید لکھا کہ "پہلی جھلک کے لیے تیار ہو جائیں! فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان 3 جنوری 2026 کو آپ کے لیے اے ایل بی ایم (ALBM) کا ٹیزر لے کر آئیں گے، تاریخ یاد رکھیے گا”۔
ٹیزر کلپ میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو سرخ ماسک پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے دونوں چھپے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، یہ ایک ایسا منظر ہے جس نے مداحوں کو فوری طور پر تجسس میں مبتلا کردیا۔
کبھی میں کبھی تم کے اسٹار نے انسٹاگرام پر فلم کے کلیپر بورڈ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "ALBM کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، مہینوں کا جذبہ، درستگی، اور کہانی نویسی کو کیمرے میں قید کیا گیا ہے۔ اب الٹی گنتی شروع ہو رہی ہے”۔

from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9Iq0gfj
via IFTTT
Post a Comment