بھارتی ڈاکٹر کا مریض پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

شملہ : بھارت کے اسپتال میں ایک ڈاکٹر نے بیڈ پر لیٹے مریض پر گھونسوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں واقع اندرا گاندھی میڈیکل کالج و اسپتال میں تشدد کے  واقعے نے ہلچل مچادی، ایک ڈاکٹر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے مریض پر بے پناہ تشدد کیا اس کو بیڈ پر لیٹنے سے منع کیا تھا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔

مذکورہ مریض ارجن پنوار  نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر برونکوسکوپی ٹیسٹ کے لیے اسپتال آیا تھا۔

مریض نے بتایا کہ ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر میں پلمونری وارڈ میں ایک خالی بستر پر کچھ دیر آرام کرنے کی غرض سے لیٹ گیا، اسی دوران ڈاکٹر راگھو آئے اور مجھ سے سخت لہجے میں پوچھ گچھ شروع کردی کہ میں وہاں کیا کر رہا ہوں اور میری میڈیکل رپورٹس کہاں ہیں؟۔

متاثرہ مریض نے بتایا کہ مجھے شدید سانس کی تکلیف تھی۔ جب میں نے آکسیجن مانگی تو ڈاکٹر نے میرے اسپتال میں داخلے کی حیثیت پر سوال اٹھانا شروع کر دیا۔ میں نے صرف اتنا کہا کہ مجھ سے احترام اور تمیز سے بات کریں کیا آپ اپنے گھر والوں سے بھی ایسے بات کرتے ہیں؟ تو وہ غصے میں آ گئے اور مجھے مارنا شروع کر دیا مین نے بھی اپنے بچاؤ کی کوشش کی۔

واقعے کے بعد اسپتال میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ مریض کے اہلِ خانہ اور شہریوں نے ملزم ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور احتجاج کیا۔

مریض کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ ڈاکٹر نے پہلے بدتمیزی کی اور بعد ازاں جسمانی تشدد کیا۔ واقعے کی نوعیت دیکھنے ہوئے عوامی دباؤ کے بعد آئی جی ایم سی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اندرونی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ متعلقہ ڈاکٹر کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CwVTAvI
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post