شادی کے علاوہ ہم اور مسئلوں پر بات کیوں نہیں کرتے؟ انعم تنویر پھٹ پڑیں

اداکارہ انعم تنویر نے کہا ہے کہ سارے ٹی وی چینل کے اینکرز کو پتا نہیں شادیوں کو لے کر کیا خبط ہے، ہم اور مسئلوں پر کیوں نہیں بات کرتے۔

اے آر وائی کے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے کہا کہ معاشرے میں اتنی طلاقیں ہورہی ہیں اور زبردستی کی شادیاں ہورہی ہیں، آپس کے تعلقات اتنے خراب ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شادی کے اندر تشدد ہوتا ہے مارپیٹ ہوتا ہے کوئی اس پر بات نہیں کرتا، بس یہ بات ہورہی ہے کہ فلاں کی شادی کیوں نہیں ہورہی فلاں سنگل کیوں بیٹھا ہے، بھائی یہ سب چیزیں چھوڑ دیں۔

انعم تنویر نے لوگوں اور معاشرے سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا سب کےلیے عام پیغام یہ ہے کہ ہم اس پر کیوں بات نہیں کرتے۔

اس موقع پر حسن چوہدری نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر مجھے جواب دینے کی اجازت دیں تو میں بتاؤں کے مجھے باقیوں کا نہیں پتا اور ہم عمومی طور پر باقی اداکاراؤں سے اس طرح کے سوالات نہیں پوچھتے۔

انھوں نے انعم سے سوال کیا کہ آپ نے تماشا میں اپنے ریلیشن شپ کے حوالے سے کھلے عام پبلک میں بات کی تھی، آپ کے اور مانی کے رشتے کے حوالے سے بھی بات ہوئی تھی۔

انعم تنویر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب بھی دوست ہیں، اچھی بات ہے نہ آپ کو اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے، جن سے آپ کا مزاج ملتا ہے جو آپ کے دوست ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جن سے آپ کی کیمسٹری میچ ہورہی ہے ان سے رابطہ رکھنے میں کوئی مزائقہ نہیں، تماشا کے بعد میرے کافی فینز بن گئے ہیں، میری شہرت میں اضافہ ہوا ہے، ساتھ اداکار ذیشان نے پوچھا کہ میری پی آر کمپنی کونسی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OHP6VrG
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post