وزیردفاع نے نام نہاد بھارتی لبرلز کا منافقانہ چہرہ بےنقاب کردیا، جاوید اختر کی بولتی بند ہوگئی

وزیردفاع خواجہ آصف نے نام نہاد بھارتی لبرلز کا منافقانہ چہرہ سب کے سامنے بےنقاب کردیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئرکردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت میں ہوئے مباحثے کی ویڈیو شیئر کی ہے، خواجہ آصف نے ایکس پر جاری پیغام میں بھارت لبرلز کا منافقانہ چہرہ سب کے سامنے عیاں کردیا، اس ویڈیو میں جاوید اختر کی بولتی بالکل بند ہوگئی اور وہ مسلم اسکالر کو کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہے۔

وزیردفاع نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ حقائق اور دلائل سے جواب دیا جائے تو ان کے پاس شور کے سوا کچھ نہیں رہتا۔

انھوں نے لکھا کہ لبرلز ہندو توا کے زیرتسلط بھارت میں وجود کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کو لوگ کرائے پر رہائش تک دینے کو تیار نہیں۔

بھارت کے نام نہاد لبرل بالی ووڈ رائٹر جاوید اختر ایک پروگرام میں مباحثے میں شریک تھے تاہم وہ ایک مسلم اسکالر کی بات پر لاجواب ہوگئے۔

مسلم اسکالر نے ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سر آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ لوگ فیصلہ کریں گے کہ کیا صحیح ہے کیا غلط ہے، اکثریت فیصلہ کرے گی کیا صحیح ہے کیا غلط ہے۔

اگر اکثریت یہ کہے کہ نازیوں کا لوگوں کو مارنا صحیح تھا تو آپ اسے درست مانیں گے، اس بات پر جاوید اختر اپنی بغلیں جھانکنے لگے۔

سازشی عناصر اب بھی بانی پی ٹی آئی کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں: خواجہ آصف



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vjyMCDY
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post