پشاور : خیبر پختونخوا میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت تھانے کی حدود میں بچی کے قاتل سفاک ملزم سمیع اللہ کو پولیس نشاندہی کیلیے لے کر جارہی تھی۔
اس دوران اس کے مسلح موٹرسائیکل سوار ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اس دوران وہ ملزمان کی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سمیع اللہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے، موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، ملزم نے27نومبر کو10سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔
موٹرسائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ زیرحراست ملزم سمیع اللہ ولد سعد اللہ زخمی ہوگیا، ملزم کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/F5oGcnf
via IFTTT
Post a Comment