رات کو نیند نہ آنا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، ایسے میں لوگ ادویات کے بجائے قدرتی حل کی تلاش میں رہتے ہیں، ایسے افراد کیلئے کیلا چائے بہت مفید ہے۔
ماہرین کے مطابق کیلا چائے ایک ایسا ہی سادہ مگر مفید مشروب ہے جو نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔
کیلا چائے ایک ہلکی سی میٹھی مشروب ہے جو کیلے کے گودے، چھلکے یا دونوں کو اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال کر تیار کی جاتی ہے، چند منٹ اُبالنے کے بعد اسے چھان لیا جاتا ہے اور یہ پینے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کیلا چائے میں وہی صحت بخش غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو عام کیلے میں ہوتے ہیں، جن میں ایسے عناصر شامل ہیں جو نیند کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ کیلا چائے گھر میں بآسانی تیار کی جا سکتی ہے۔ اس رپورٹ میں ہم کیلے میں موجود غذائی اجزاء اور نیند پر ان کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیں گے۔
اس کے ساتھ ہی کیلا چائے کی تین آسان ترکیب بھی پیش کریں گے، جن میں خشک کیلے کے چھلکوں سے تیار کی جانے والی چائے بھی شامل ہے۔
کیا کیلا چائے واقعی نیند میں مدد دیتی ہے؟
اگرچہ کیلا چائے پر براہِ راست سائنسی تحقیق محدود ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کیلے میں پائے جانے والے وہی نیند آور اجزاء شامل ہو سکتے ہیں، جیسے ٹرپٹوفین، میگنیشیم اور پوٹاشیم۔ چونکہ یہ غذائی اجزاء پانی میں حل ہوسکتے ہیں اور اُبالنے کے دوران پانی میں شامل ہو جاتے ہیں، اس لیے امکان ہے کہ کیلا چائے میں بھی موجود ہوں۔ تاہم ان کی مقدار اور زیادہ درجہ حرارت کے اثرات کے بارے میں حتمی شواہد دستیاب نہیں۔
ماہرین کے مطابق سونے سے پہلے گرم اور کیفین سے پاک مشروب پینا ایک پُرسکون عادت بن سکتا ہے جو جسم کو نیند کا پیغام دیتا ہے۔
تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ کیمومائل چائے یا شہد کے ساتھ نیم گرم دودھ جیسی مشروبات نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
کیلا چائے بنانے کے 3 طریقے
کیلا چھیل کر تین سے چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں، تین کپ پانی میں 3 سے 5 منٹ اُبالیں، کیلے کے ٹکڑے نکال کر چائے کپ میں ڈال لیں۔
چھلکے سمیت کیلا چائے
(صرف نامیاتی/آرگینک کیلا استعمال کریں) کیلا اچھی طرح دھو لیں، دونوں سِرے کاٹ کر آدھا کر لیں، تین کپ پانی میں 3 سے 5 منٹ اُبالیں، چھان کر چائے پی لیں۔
خشک کیلے کے چھلکے کی چائے
کیلے کے چھلکے ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، فوڈ ڈی ہائیڈریٹر یا کم درجہ حرارت پر اوون میں خشک کریں۔ ایک سے دو کھانے کے چمچ خشک چھلکے دو سے تین کپ پانی میں اُبالیں
ذائقہ بڑھانے کے لیے دار چینی، جائفل یا شہد شامل کرسکتے ہیں، چائے کو 20 منٹ تک اُبال کر مزید گاڑھا بنایا جا سکتا ہے، بچے ہوئے کیلے کو فریز کر کے بعد میں اسموتھی یا بیکنگ میں استعمال کریں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کیلے کے چھلکے میں بھی قیمتی غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں، جنہیں خشک کرکے چائے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کیلا چائے کو رات کی روٹین کا حصہ بنا لیا جائے تو یہ نیند کے مسائل میں قدرتی مدد فراہم کر سکتی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9UkI6gG
via IFTTT
Post a Comment