واشنگٹن: سابق امریکی صدر جوبائیڈن کے دور میں امریکا آنے والے ہزاروں افغانوں کی ملک بدری کا امکان ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے سینئر ایڈوائزر اسٹورٹ شیلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو لاکھ افغان باشندوں کی ممکنہ بڑے پیمانے میں ملک بدری پر وائٹ ہاؤس میں مشاورت کی گئی۔
سینئر مشیر محکمہ دفاع نے کہا کہ دو لاکھ افغان امریکا میں بغیر کسی جانچ پڑتال کے داخل ہوئے ہیں۔
یہ پڑھیں: امریکا میں حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ملزم افغان شہری نکلا
انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے غلط فیصلوں سے امریکا میں افغان جنگجو داخل ہوئے، بے دخلہ کا فیصلہ ہوا تو محکمہ دفاع، خارجہ، ہوم لینڈ سیکیورٹی مشترکہ آپریشن کریں گے۔
سینئر مشیر نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے پاس تمام افغانوں کا ریکارڈ موجود ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tR8P0oS
via IFTTT
Post a Comment