پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا غزہ سے متعلق اہم مشترکہ اعلامیہ

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے وزرائےخارجہ کا مشترکہ اعلامیہ میں رفح کراسنگ ایک طرفہ کھولنے کے اسرائیلی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، رفح کراسنگ کو یک طرفہ کھولنا غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو مصر منتقل کرنا اسرائیل کا مقصد ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر مکمل عمل کیا جائے فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی ہرکوشش کی سخت مخالفت کرتےہیں، فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

وزرائےخارجہ نے کہا کہ رفح کراسنگ دونوں طرف سےکھلی رکھنے پر زور دیتے ہیں، غزہ کےشہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت یقینی بنائی جائے، غزہ میں مکمل جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور غزہ میں انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غزہ کی تعمیرنو اور بحالی کے فوری آغاز پر اتفاق کیا گیا ہے، فلسطینی اتھارٹی کو غزہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئےحالات سازگار بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

امریکا سمیت تمام علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عملدرآمد کی تاکید کرتے ہیں اور دوریاستی حل کے تحت 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں مشرقی یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی توثیق کی گئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/B48Ycg1
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post