این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق الزامات پر الیکشن کمیشن کا اہم بیان

اسلام آباد (19 دسمبر 2025): الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب سے متعلق الزامات پر اہم بیان جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ فارم 47 ریٹرننگ آفیسر نے تیار اور جاری کیا جو 24 نومبر 2025 کی صبح 3:16 پر الیکشن کمیشن کو موصول ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے 3:22 پر نتائج کمیشن کو فراہم کیے، فارم 47 صبح 4:28 پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا، ہری پور ضمنی انتخاب کے فارم 48 اور 49 بھی 26 نومبر 2025 کو موصول ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب میں فارم 45 پہلے سے تیار ہونے کے الزام پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ فارم 47 ریٹرننگ آفیسر کے دستخط کے ساتھ ویب سائٹ پر موجود ہے، انتخابی معاملات سے متعلق شکایات کا فورم الیکشن ٹربیونل ہے۔

واضح رہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کی نشست خالی ہوئی تھی۔

نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان 163996 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز ایوب 120220 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/arkvxF9
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post