لاہور: ہربنس پورہ میں اکیڈمی کے باہر جھگڑے کے دوران 9ویں جماعت کے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں واقع اکیڈمی میں چند نوجوانوں نے ساتھی طالبعلم کو باہر بلاکر اس پر حملہ کیا، اس مارپیٹ اور جھگڑے کے دوران 9ویں جماعت میں پڑھنے والا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد سے طالبعلم کے جاں بحق ہونے پر مدرسہ سیل، ایک اور استاد گرفتار
پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر تیز دھار چیز لگنے سے 17سال کا عبداللہ موقع پر دم توڑ گیا، فرانزک اور تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد جمع کر لیے ہیں۔
ساتھیوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے طالبعلم کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
طالبعلم جاں بحق ہونے کے باوجود پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی فائرنگ کے واقعے کی تردید
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZNQs1I8
via IFTTT
Post a Comment