کراچی (22 نومبر 2025): شہر قائد میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سخت ایکشن لے لیا ہے۔
ایس بی سی اے نے اپنے ادارے کے کرپٹ افسران کے خلاف اعلیٰ سطح تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈائریکٹر ویجلنس کی رپورٹ کے بعد ڈی جی ایس بی سی اے نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشن) کو انکوائری آفیسر نامزد کر دیا گیا ہے، ڈی جی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کی نشان دہی کے لیے شفاف، جامع اور بلا تاخیر انکوائری مکمل کی جائے۔
کراچی: پورشنز خریدنے اور بیچنے والوں کے لیے اہم خبر
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری رپورٹ جلد از جلد جمع کرانے اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے معاملے میں زیرو ٹالرنس ہے، کسی افسر کو کسی قسم کی رعایت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/A2cCtYi
via IFTTT
Post a Comment