وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے بہار کے الیکشن پر سوالات اٹھ رہے ہیں، ان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، ٹرمپ بار بار جنگ کا ذکر کررہے ہیں مودی کچھ نہیں بول رہا، چیف آف ڈیفنس نے بھی اپنے جہاز گرنے کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے کافی جنگیں بند کروائیں، یوکرین جنگ بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وانا حملے میں تمام افغان دہشت گرد ملوث تھے، افغانستان کو دہشت گردی کے ثبوت دیے ہیں انہیں دہشت گردی کا جواب دیں گے۔
یہ پڑھیں: بھارت اپنی شکست اور ذلت کا بدلہ کابل کے ذریعے لینا چاہتا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان کی اندرونی لڑائیاں بہت زیادہ ہیں، پچھلی قیادت کے ذہن میں دو نمبری تھی وہ چائے پینے چلے جاتے تھے، پاکستان کی طالبان کے حوالے سے پالیسی غلط رہی ہے، اس وقت فوجی قیادت کے ذہن میں جتنی کلیئرٹی ہے پہلے نہیں تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جنہوں نے کابل جاکر چائے پی وہ قصور وار ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے سے ہماری کارکردگی بہتر ہوگی، ہمیں موجودہ حالات میں اپنے دفاع میں اضافہ کرنا ہوگا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں دفاع، قرضوں کی ادائیگی کا معاملہ ہونا چاہیے، صوبوں کو دفاع، قرضوں کی ادائیگی کے لیے حصہ ڈالنا چاہیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/15Pmv43
via IFTTT
Post a Comment