امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کنہا ہے کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے نہایت اچھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی ہم منصب سے یوکرین، روس سمیت کئی اہم موضوعات پر بات کی، فین ٹینل، سویابین اور دیگر زرعی مصنوعات بھی گفتگو کا حصہ تھیں۔
یہ پڑھیں: ٹرمپ کو آج بھی فاشسٹ سمجھتا ہوں: ظہران ممدانی
انہوں نے کہا کہ اپنے عظیم کسانوں کے لیے اچھی اور نہایت اہم ڈیل کی، مزید بہتر ہوتی جائے گی، ہمارا چین کے ساتھ تعلق انتہائی مضبوط ہے، یہ کال جنوبی کوریا مٰں تین ہفتے قبل ہونے والی کامیاب ملاقات کا فالو اپ تھی، دونوں ممالک اپنے معاہدوں کو موجودہ اور درست رکھنے میں سنجیدہ ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب ہم بڑے اہداف پر نظر مرکوز کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے مجھے اپریل میں بیجنگ آنے کی دعوت دی جو میں نے قبول کرلی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کو سال کے آخر میں امریکا میں اسٹیٹ وزٹ کی دعوت دی، اتفاق کیا باقاعدہ رابطہ بہت ضروری ہے، آئندہ بھی باہمی رابطے کا منتظر ہوں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kP0UnZ5
via IFTTT
Post a Comment