فیصل آباد: پی پی 98 کے 15 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس میں ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔
پی پی 98 کے 15 پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے آزاد علی تبسم 3212 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 98 کے حلقے میں آزاد امیدواراجمل چیمہ 1933 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔
خیال رہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج اے آر وائی نیوز کو موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی شروع کردی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iCjorOq
via IFTTT
Post a Comment