محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہارتشکر کیا ہے، اسپورٹس مین اسپرٹ کو قابل تعریف قرار دیدیا۔
وفاقی وزیر داخللہ محسن نقوی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی لینڈرز کے دورہ پاکستان جاری رکھنے پر کہا کہ سری لنکن ٹیم نے کھیل کے جذبے اور یکجہتی کی بہترین مثال قائم کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکا کا کھیل، دوستی اور اسپورٹس مین اسپرٹ قابل تعریف ہے، پاکستان اور سری لنکا کے ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دینے کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انھیں روکا نہیں جائے گا، جو کھلاڑی واپس آئیں گے ان کا متبادل پاکستان بھیج دیا جائے گا۔
مہمان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QLpzOnA
via IFTTT
Post a Comment