ہندی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان فلم کے پروڈیوسر پر اپنا آپا کھو بیٹھے، جھگڑا اتنا بڑھا کہ کنگ خان نے دوبارہ ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔
شاہ رخ خان بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جو ہمیشہ اپنے حسن سلوک، رویے اور شائستہ رویے کے لیے جانے جاتے ہیں، تاہم ایس آر کے کو غصے کی حالت میں تصور کرنا ان کے مداحوں کےلیے تصور کرنا ذرا مشکل امر ہے۔
فلمی کیریئر کے دوران ایک وقت ایسا بھی تھا جب شاہ رخ خان ایک پروڈیوسر پر سیخ پا ہوئے، 90 کی دہائی کے دوران اداکار کی پروڈیوسر رتن جین کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی تھی۔
دونوں نے بازیگر، بادشاہ، یس باس اور جوش جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا۔ تاہم یس باس کے دوران ہونے والے لڑائی اور بحث نے ان کا رشتہ توڑ دیا، پھر اس کے بعد دونوں نے دوبارہ ساتھ کام نہیں کیا۔
حالیہ گفتگو کے دوران پروڈیوسر رتن جین نے فلم یس باس کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا ’منت‘ میں کمرہ مانگنے والے مداح کو دلچسپ جواب
پروڈیوسر نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان کیسے غصے میں آگئے جب انھیں بتایا گیا کہ سیف علی خان فلم میں ان کی جگہ لیں گے۔
انٹرویو کے دوران جین نے بتایا کہ جب یس باس کے ڈائریکٹر عزیز مرزا تاریخوں کو حتمی شکل دینے اور فلم کے لیے شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو انھوں نے شاہ رخ کو کہہ دیا کہ تم یہ فلم نہیں کرو گے تو سیف کو لے لیں گے۔
شاہ رخ نے کہا کہ ’’تم میری جگہ سیف کو لے رہے ہو؟‘‘ انھوں نے غصے میں پوچھا، ’’سیف، کون؟‘‘ تمہارے ذہن میں کیا تھا جو تم نے یہ بات کی، اس کے بعد شاہ رخ نے کہا کہ میں آپ کےلیے بادشاہ فلم مکمل کرلوں گا اور ہم دوبارہ ساتھ کام نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ شاہ رخ ان فلمی اداکاروں میں سے ایک ہیں جو صرف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ بہت سارے لوگوں کے لیے جذبات کی طرح ہیں، ڈی ڈی ایل جے سے لے کر پٹھان جیسی فلموں تک کنگ خان نے اپنی استعداد سے سب کو متاثر کیا ہے۔
شاہ رخ خان پر بریڈ پٹ کو کاپی کرنے کا الزام، ڈائریکٹر نے کیا کہا؟
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jtKyNQV
via IFTTT
Post a Comment