کراچی(8 نومبر 2025): بلدیہ ٹاؤن عابد آباد میں نجی کورئیر کمپنی کی وین سے ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، خود ہی رقم چوری کرکے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے والے 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق رقم کی چوری میں ملوث منیب احمد اور بابر خان نامی ملزمان شامل ہیں، اتحاد ٹاؤن پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نجی کورئیر کمپنی کی وین سے عابد آباد میں واردات ہوئی ہے۔
پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر جائے واردات و دیگر شواہد کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا، تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مزکورہ جگہ پر ڈکیتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ کمپنی کے ملازمین نے رقم خورد برد کی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ رقم 65000 روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل فیصل ٹاؤن میں ڈلیوری بوائے سے 1 لاکھ 21 ہزارکی ڈکیتی کی اصل حقیقت سامنے آئی تھی، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نے بتایا کہ ڈلیوری بوئےہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈرامہ رچایا، فوٹیج کی مدد سے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا، اخلاق اللہ نے کہا کہ ڈلیوری بوئے زین، محسن اور احسن پر مقدمہ درج کرلیا ہے ، بوائے نجی کوریئر کمپنی کا کیش لے جارہا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GtONJdL
via IFTTT
Post a Comment