فیصل آباد : ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں واقع کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، جبکہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آگ بجھانے اور ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کو امدادی کارروائیوں میں مکمل معاونت کی ہدایت جاری کردی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک پولیس ایمبولینسز اور امدادی ٹیموں کی متاثرہ مقام تک رسائی میں رکاوٹ نہ آنے دے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں ریسکیو اہلکاروں کی مدد کر رہی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sYMDFx3
via IFTTT
Post a Comment