لتا منگیشکر کے مشہور گانے ’دل یہ پکارے آجا‘ سے مشہور ہونے والی لڑکی عائشہ اظہر نے میٹرک میں تین بار فیل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
عائشہ اظہر پاکستانی کی ایک مشہور وائرل سنسنیشن ہیں جو نومبر 2022 میں سوشل میڈیا پر اس وقت مشہور ہوئیں جب قریبی دوست کی شادی پر ان کا ڈانس وائرل ہوا۔
انہوں نے بالی ووڈ کے ایک پرانے کلاسیکل گانے ‘میرا دل یہ پکارے آجا’ پر ڈانس کیا اور اس کا ڈانس راتوں رات وائرل ہوگیا۔
عائشہ کو پرانے بالی ووڈ گانے کو اپنی شاندار ڈانس پرفارمنس کے ذریعے زندہ کرنے کا سہرا ہے، آج کل عائشہ اظہر اپنے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں اور وہ ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران اسکول میں کئی بار ناکام ہونے سے متعلق بتایا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے میٹرک مکمل کر لیا ہے لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ اب میں اپنی پڑھائی جاری رکھوں گی یا نہیں کیونکہ میں ماڈلنگ کرنا چاہتی ہوں یہ میرا جنون ہے، میں نے اسکول ختم کیا اور اب میں کچھ بننا چاہتی ہوں جس کی وجہ سے میں نے پڑھائی سے وقفہ لیا اب میں تعلیم کے علاوہ کچھ کرنا چاہتی ہوں۔
عائشہ اظہر نے کہا کہ میں دوسروں کی طرح تعلیم حاصل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی اور تین بار فیل ہونے کے بعد میٹرک پاس کیا۔ میرا امتحان میرے دوستوں کی وجہ سے پاس ہوا جو مجھے زبردستی اسکول بھیجتے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HpRmPNL
via IFTTT
Post a Comment