پاکستان نے کلینڈرایئر میں سب سے زیادہ ٹی20 جیتنے کا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان نے کلینڈرایئر میں سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل جیتنے کا ریکارڈ قائم کردیا، قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 60 فیصد سے زائد رہا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کےخلاف ٹرائی نیشنل سیریز کا فائنل جیت کر اس کلینڈرایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا، 2025 میں پاکستان نے اب تک 34 میں سے 21 میچز جیتے ہیں۔

4 سال قبل 2021 میں بھی پاکستان کی قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 میچز میں سے 20 میچز جیتے تھے اور 6 میں اسے شکست ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم نے 26 میچز کھیل کر 14 میں فتح حاصل کی تھی اور 12 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان اور سری لنکا آج فائنل میں ٹکرائیں گے

جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے 2 ماہ میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے، کوشش کریں گے اسی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں۔

سلمان آغا کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے کامیابیوں سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کوشش ہے بینچ اسٹرینتھ بھی مضبوط کریں، ورلڈکپ کےلیے 15 بہترین کھلاڑی فائنل کرنے کے قریب ہیں۔

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lpWfRQO
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post