’ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں‘

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر امریکی صدر کی عالمی امن کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کیلئے ایک مرتبہ پھر درخواست کرتا ہوں۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ سمٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل یہاں موجود نہیں لیکن وزیراعظم یہاں موجود ہیں وزیراعظم شہبازشریف کیا آپ فیلڈمارشل عاصم منیر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شہبازشریف کو خطاب کی دعوت دی جس پر شہبازشریف نے شرکأ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ امن کے حصول کیلئے آج ایک تاریخی دن ہے صدر ٹرمپ امن کے عملبردار ہیں آج اہم دن ہےانتھک محنت کے بعد غزہ میں امن میں کامیاب ہوئے۔

ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام نہ دینے کی بڑی وجہ سامنے آگئی! چیئرمین کمیٹی کا اہم بیان

وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کیلئے ایک مرتبہ پھر درخواست کرتا ہوں صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں انہوں نے دنیا میں امن کیلئے دن رات کام کیا اور جنوبی ایشیا میں امن قائم کر کے لاکھوں لوگوں کی زندگی بچائی۔

ڈونلڈٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی صدارت میں ہونے والے غزہ سمٹ میں غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر کے صدور نے دستخط کیے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سمٹ میں سربراہی خطاب میں قطر، ترکیہ اور مصر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور امن معاہدے میں کردار ادا کرنے پر ثالث ممالک کے رہنماؤں کی کوششوں کو سراہا۔

ٹرمپ نے مصری صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شاندار انسان قرار دیا اور کہا کہ ایسے رہنماؤں کی کاوشوں سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ujDHxt7
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post