قابض طالبان رجیم ہمارے داخلی معاملات پر تبصرے سے گریز کرے، پاکستان

پاکستانی دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض طالبان رجیم پاکستان کے داخلی معاملات پر تبصرے سے گریز کرے۔

افغان طالبان رجیم کے بیانات پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا ہے، دفترخارجہ نے کہا کہ قابض طالبان رجیم پاکستان کے داخلی معاملات پر تبصرے نہ کرے، قابض طالبان رجیم افغانستان کے مسائل پر توجہ دے۔

پاکستان نے عدم مداخلت کے اصول پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے اندرونی معاملات پر کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ قابض طالبان رجیم دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے، قابض طالبان رجیم اپنی سرزمین دہشت گردی کےلیے استعمال نہ ہونے دے۔

پاکستان نے مزید کہا کہ قابض طالبان رجیم ایک جامع اور حقیقی نمائندہ حکومت کی تشکیل پر توجہ دے، قابض طالبان رجیم کو پروپیگنڈا چھوڑ کرعملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی، بھارت کا پروپیگنڈا بےنقاب



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Wms7QKb
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post