کراچی : نیپا پل پر ٹریفک حادثہ، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی

کراچی : شہر قائد میں ڈمپر مافیا پھر بے قابو ہوگئی، تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون زخمی ہوگئی جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر جلا دیا۔

حادثہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل پر پیش آیا، ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسئ تشویشناک حالت میں ،اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی جس کے بعد پولیس نے وہاں جانے والے دیگر ڈمپرز کو نیپا پل جانے سے روک دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ڈمپر میں لگی آگ بجھا دی گئی۔،

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلیے لوگوں کو متبادل راستہ فراہم کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد نامعلوم افراد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، ڈمپر مالک کو تھانے طلب کرلیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HP3pGcT
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post