چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پہنچ گئے۔
قومی ٹیم کی پریکٹس کے دوران محسن نقوی آئی سی سی اکیڈمی دبئی پہنچے انہوں نے کوچ مائیک ہیسن اور دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گیا تھا، پلیئرز اور مینجمنٹ سے ملاقات بہت ہی اچھی رہی۔
انہوں نے کہا کہ اہم میچز سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ہے، پر امید اور دعا گو ہوں کہ آئندہ میچز میں ٹیم بہت اچھا کھیلے گی۔
مزید پڑھیں : پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ میں مختلف تبدیلیوں کا فیصلہ
یاد رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے سب سے اہم میچ سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹیم میں مختلف تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔
آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم میں صائم ایوب کو 4 یا 5 نمبر پر کھلائے جانے کا امکان ہے۔ حسن نواز کی جگہ فہیم اشرف یا حسین طلعت کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سفیان مقیم کی شمولیت کا امکان نہیں ہے ان کی جگہ حارث رؤف ہی کھیلیں گے۔ بھارت کے خلاف میچ میں محمد حارث یا فخر زمان اننگز کا آغاز کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/x6QgGZV
via IFTTT
Post a Comment