بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے اداکارہ جیکولین کی 200 کروڑ روپے منی لانڈنگ کے ای ڈی کے کیس کو ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
انہوں نے دہلی ہائیکورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
دہلی ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ جیکلین فرنانڈیز نے کوئی جرم کیا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ صرف ٹرائل کورٹ ہی کر سکتی ہے۔
215 کروڑ روپے کا یہ منی لانڈرنگ کیس انکے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فائل کیا ہے، جس کا تعلق دھوکہ دہی اور فراڈ کے ملزم سکیش چندر شیکھر سے جڑتا ہے۔
آج سپریم کورٹ کے بینچ نے جیکولین کو یہ ریلیف ضرور دیا کہ وہ مقدمے کی کارروائی کے مناسب مرحلے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ ای ڈی نے اگست 2022 میں دہلی پولیس کے پاس سکیش چندرا کے خلاف بھتہ اور دھوکا دہی کا کیس درج کرایا تھا۔
ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ اداکارہ نے ابتدائی طور پر ملزم چندر شیکھر کے ساتھ اپنے مالی لین دین کی تفصیلات چھپائیں اور ثبوت سامنے آنے پر ہی ان کا انکشاف کیا۔
اگرچہ عدالت نے ان الزامات کی سچائی پر کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن اس نتیجے پر پہنچی کہ موجودہ حالات اس مرحلے پر کیس ختم کرنے کے جواز پیش نہیں کرتے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Qmb8E4r
via IFTTT
Post a Comment