سکھر(23 اکتوبر 2026): سندھ کے ضلع سکھر کے علاقے پنوعاقل میں غیرت کے نام پر ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلح ملزمان نے مسافر کوچ سے اتار کر میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سدرہ اور دلدار شیخ کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے لڑکی کے ورثا ان سے شدید رنجش رکھتے تھے۔
پولیس کا مزید بتانا ہے کہ مقتولہ لڑکی سدرہ نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں اس نے اپنے والدین اور رشتہ داروں کی جانب سے سنگین دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا تھا اور اپنی جان کے تحفظ کی اپیل کی تھی۔
دوسری جانب، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اس دلخراش واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MYx31t5
via IFTTT
Post a Comment