اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کی جانب سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) کی نجکاری کا عمل اہم مرحلے میں داخل ہو گیا۔
نجکاری کمیشن بورڈ کا وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نجکاری کمیشن بورڈ نے آئیسکو کی نجکاری کے لیے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دے دی۔ پری کوالیفائی ہونے والے بولی دہندگان میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے معروف سرمایہ کار و گروپس شامل ہیں۔
ترکیہ کی 3 اہم انرجی کمپنیوں (اکٹور الیکٹرک، جینویرا انرجی اور چنگیز انرجی) کو بولی کے لیے اہل قرار دے دیا گیا۔
اینگرو انرجی، نوواٹیکس، سیفائر فائبرز اور بیسٹ وے سیمنٹ بھی اہل قرار پانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں۔ آرٹسٹک ملنرز، حب پاور، اور حسنات برادرز کنسٹرکشن کی قیادت میں قائم کنسورشیئمز بھی پری کوالیفائی ہو گئے۔
آئیسکو کی نجکاری کے لیے تمام 10 فریقین کو ورچوئل ڈیٹا روم (VDR) تک رسائی دی جائے گی تاکہ وہ تفصیلی جائزہ لے سکیں۔
آئیسکو نجکاری پروگرام کے ‘بیچ-1’ کی ان تین کمپنیوں میں شامل ہے جن میں FESCO اور GEPCO بھی شامل ہیں۔ نجکاری کمیشن نے FESCO کی نجکاری کے لیے ‘آرٹسٹک ملنرز’ کنسورشیئم میں نئے ممبران کے اضافے کی منظوری دے دی۔
آرٹسٹک ملنرز کنسورشیئم اب بیچ-1 کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نجکاری عمل میں حصہ لے سکے گا۔ زرعی ترقیاتی بینک (ZTBL) کی نجکاری کا ٹرانزیکشن سٹرکچر اور ری سٹرکچرنگ پلان میں تبدیلیاں منظور کی گئی ہیں، ZTBL کی نجکاری کے بعد بھی بینک کی توجہ زرعی اور کسانوں کی مالی معاونت پر ہی مرکوز رہے گی۔
اسٹیٹ لائف انشورنس (SLIC) کی نجکاری کے لیے ‘ڈوئچے بینک’ کی قیادت میں قائم کنسورشیئم بطور فائننشل ایڈوائزر منظوری دی گئی ہے۔ اسٹیٹ لائف کے فائننشل ایڈوائزر کے ساتھ معاہدے (FASA) کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/j9BSpIn
via IFTTT
Post a Comment