حافظ نعیم الرحمان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

لاہور (23 اکتوبر 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بی آئی ایس پی میں 24 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا، غریبوں کے نام پر رقم ملازمین لیتے رہے، غریبوں کے نام پر جاری اس پروگرام میں شفافیت کی حقیقت سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ 800 ارب روپے سے زائد بجٹ کے باوجود بی آئی ایس پی غربت ختم کرنے میں ناکام رہا، پچھلے 8 سال میں غربت کی شرح 21 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رقم ملنے کا نیا اور آسان طریقہ سامنے آگیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ عالمی بینک کے مطابق مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان کے خطے میں یومیہ 3 ڈالر سے کم پر زندگی گزارنے والے انتہائی غریب افراد میں سے تقریباً 48 فیصد پاکستان میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سالوں میں خرچ کیے گئے یہ ہزاروں ارب روپے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل بدل سکتے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oSnlEyp
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post