بابراعظم نے اہم سنگ میلِ عبور کر لیا

بابر اعظم 16 ہزار رنز بنانے والے ممتاز کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

پاکستان کے سپر اسٹار بابر اعظم بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 16 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ سنگ میل اتوار کو راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران عبور کیا۔

دن کے آغاز پر انہیں اس ہدف تک پہنچنے کے لیے مزید 7 رنز درکار تھے۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جس کے بعد وہ ایشان مالنگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم سے پہلے انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد 16 ہزار رنز بنانے والے ممتاز بیٹرز ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/t5zCc4R
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post