’سندھ میں 7 وزیراعلیٰ ہونےچاہئیں، اگلے جشن آزادی سے پہلے ہم سب آزاد ہوں گے‘

رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں سات وزیراعلیٰ ہونےچاہئیں، اگلے جشن آزادی سے پہلے ہم سب آزاد ہوں گے۔

کراچی میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی تبدیلی نہیں آرہی اسی نظام میں رہتے ہوئے ڈی سینٹرئلائزڈ نظام کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بائیس ہزار ارب سندھ حکومت کو ملے مگر رہنے کی بدترین جگہوں میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا یہ بائیس ہزار ارب روپے اب سندھ میں سات وزرائے اعلیٰ کے پاس آئیں گے اور گلی محلوں تک اختیارات جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا کوئی قصور نہیں، وزیراعظم نے صوبوں کو ان کا حق اور پیسہ دے دیا اب وزیراعظم آکر گٹر کے ڈھکن، پانی، صحت اور تعلیم تو نہیں دیں گے، وزیراعظم پالیسی دے رہے ہیں، پیسہ دے رہے ہیں 14،14گھنٹےکام کر رہے ہیں، وزیراعظم سرمایہ کاری لے کر آرہے ہیں معاہدے کر رہے ہیں۔

رہنما نے کہا کہ سید عاصم منیر وہ فیلڈمارشل ہیں جنہوں نے اپنے سے 7گنابڑی طاقت کو شکست دی آج دنیا پاکستان کی دفاعی طاقت کو مان رہی ہے آج ہم سعودی عرب اور ترکیہ سے دفاعی معاہدے کررہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کراچی میں نوجوان کے قتل پر کہا کہ میررضا کے کیس کو گھمایا جا رہا ہے آج کا مجمع میر رضا کی فیملی کے ساتھ کھڑا ہے انہیں انصاف فراہم کیا جائے، چاہے جو جتنا بھی بڑا اور اثرو رسوخ والا ہے اس کو پکڑا جائے، یاد رکھنا کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، حکمرانوں اللہ سےڈرو، اپنی قبر سےڈرو، ظلم کاخاتمہ کرو۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/N2gnh1Z
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post