کراچی (10 اگست 2026): میر رضا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، مقدمے کی تفتیش تھانہ فیروزآباد سے ہٹا کر تھانہ زمان ٹاؤن منتقل کردی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات پر مقدمے کی تفتیش منتقل کی گئی ہے، کیس کی تفتیش تھانہ زمان ٹاؤن ڈسٹرکٹ کورنگی میں انسپکٹر چوہدری غضنفر علی کریں گے۔
احکامات کے مطابق تھانہ فیروز آباد، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں درج ایف آئی آر نمبر 795/2026 بجرم دفعہ 365/302/201 تعزیراتِ پاکستان کی تفتیش کی فوری منتقلی کردی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق انسپکٹر چوہدری غضنفر علی تحقیقاتی ٹیم کی نگرانی میں مقدمے کی تفتیش مکمل کریں گے۔
انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تفتیش انصاف، شفافیت، قانون کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے، تفتیش کے بعد رپورٹ متعلقہ عدالت میں پیش کی جائے۔
مزید پڑھیں : میر رضا کیس میں حکومتِ سندھ کا بڑا فیصلہ
یاد رہے کہ میر رضا علی کا 28 جولائی کو جن افراد سے رابطہ ہوا تھا، پولیس نے ان افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے، تفتیشی ذرائع کے مطابق 28 جولائی کو آخری فون کالز اور میسجز بھیجنے والے افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے، میر رضا علی نے اس روز تین ٹیلیفون کالز پر دو افراد سے بات چیت کی تھی۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ میر رضا علی نے 28 جولائی کی شب 2:13 اور 2:16 بجے فون پر علی نامی شخص سے بات چیت کی جبکہ اس نے آخری فون کال اپنے دوست عبداللہ کی ریسیو کی، میر رضا علی اور عبداللہ کے درمیان 3 منٹ سے زیادہ بات ہوئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SEu7A4w
via IFTTT
Post a Comment