اسلام آباد (9 اگست 2026): نادرا نے سوشل میڈیا پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈی سے متعلق عوام کو خبردار کردیا، صارفین اپنی شناخت محفوظ رکھیں۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز اور گمراہ کن معلومات سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
نادرا ترجمان کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر کمنٹس کے ذریعے ٹریکنگ آئی ڈی فراہم نہیں کی جائے گی، صارفین نادرا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کمنٹس میں ٹریکنگ آئی ڈی ہرگز شیئر نہ کریں۔

شہری نادرا سے متعلق کسی بھی معاملے میں صرف سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔
نادرا کی جانب سے ٹریکنگ آئی ڈی کیسز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے 8400 پر ایس ایم ایس، نادرا ہیلپ لائن 051-111-786-100 یا موبائل فون سے 1777 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا دفاتر میں کیاسک مشین استعمال کرنے کا طریقہ
نادرا نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی شناخت اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ لنکس، اکاؤنٹس اور پیغامات پر بھروسہ نہ کریں۔
نادرا میں ’ب فارم‘ کی درخواست دینے سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gnvop84
via IFTTT
Post a Comment