شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے قیصر نظامانی سے شادی سے قبل شرائط رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ فضیلہ قاضی کی شادی اداکار قیصر نظامانی سے ہوئی ان کے دو بیٹے احمد نظامانی اور زورین نظامانی ہیں تاہم اب انہوں نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے قبل رکھی گئی شرائط سے متعلق بتایا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جب میری اور قیصر کی شادی ہو رہی تھی تو میں نے ان سے شادی کرنے سے پہلے کچھ شرائط رکھی تھیں، میں نے انہیں صاف صاف کہہ دیا تھا کہ میں شادی کے بعد کام نہیں کروں گی اور اگر کام کروں گی تو وہ رقم صرف اپنے اوپر ہی خرچ کروں گی۔
Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News
انہوں نے بتایا کہ میں نے کہا تھا کہ جو بچے کھانا کھائیں گے وہ آپ کے پیسوں سے آئے گا، ان سے کہا کہ گھر کی ذمہ داری آپ کی ہوگی۔
فضیلہ قاضی نے کہا کہ جب قیصر اتنی محنت کرتے تھے تو میں ان کی پسند کی چیز بناتی تھی، میرے ہاتھ میں والدہ کے کھانوں کا ذائقہ تھا جو بچوں کو بھی پسند آنے لگا اور مجھے شوہر، بچوں کے لیے کھانا بنانا اچھا لگتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ بھی محبت کا ایک انداز ہے جس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HMgnUhV
via IFTTT
Post a Comment