بجٹ سے پہلے خوشخبری: ملک بھر کے لیے بجلی سستی

اسلام آباد (5 جون 2026): وفاقی بجٹ سے قبل عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ ملک بھر کے لیے بجلی سستی کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.98 روپے فی یونٹ سستی کر دی ہے۔ یہ کمی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔

اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 67 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا، تاہم لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے ہوگا اور صارفین کو جون، جولائی اور اگست کے بلوں پر ریلیف ملے گا۔

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Wbd5iO7
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post