پاکستان اور تاجکستان کا دوطرفہ تجارت 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔
پاکستان تاجک آٹھواں دو روزہ جوائنٹ کمیشن اجلاس دوشنبہ میں ہوا جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے 3 سالہ روڈ میپ تیار کیا گیا۔
اسلام آباد اور دوشنبے میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے میں اہم پیش رفت کے طور پر دونوں ممالک نے کاسا 1000 منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔
تاجکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں پاکستانی سرمایہ کاری کے مواقع پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان آئی ٹی، فارما اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔
زرعی شعبے میں مشترکہ تعاون اور جدید فصلوں کی آزمائش پر اتفاق ہوا جب کہ پاکستان تاجک ماہرین کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فری لانسنگ کی تربیت فراہم کرے گا۔
صحت کے شعبے میں ادویات، طبی آلات اور مشترکہ منصوبوں پر تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، سائنسی اور تحقیقی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
پامیر، قراقرم اور ہندوکش خطے میں سیاحت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا، پاکستان اور تاجکستان کا ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/i5OuGyC
via IFTTT
Post a Comment